گردہ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلاء بحث کے لئے طلب
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشف ریاض اوربشیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ گردہ نکالنے والے گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔