لاہور ہائی کورٹ بار میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو سراہا۔تقریب سے عاصمہ جہانگیر کی بیٹی سلیمہ جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب میری والدہ کی معاشرے کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔ تقریب سے صدر سپریم کورٹ بار پیر کلیم احمد خورشید نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انوارالحق پنوں، میاں ظفراقبال کلانوری،عابد ساقی، رانا ضیاء عبدالرحمن،سید ذوالفقار بخاری، راجہ ذوالقرنین اور وکلاء کے دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے عام آدمی کو اپنے حقوق کا احساس دلایا۔ عاصمہ جہانگیر کے مشن کو جاری رکھیں گے۔