نجی سکول میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں
لاہور (نامہ نگار)غالب مارکیٹ کے علاقہ میںنجی گرلز سکول میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے فرضی ہنگامی مشقیں کی گئی ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ غالب مارکیٹ پولیس نے نجی سکول کے گرلز سینئر کیمپس غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے فرضی ہنگامی مشقیں کیں۔جن میں پولیس کی بھاری نفری،لیڈیز پولیس ، ڈولفن سکواڈ ،پیرو فورس،،ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ ،بم ڈسپوزل سکواڈ اورریسکیو 1122کے اہلکار وں نے شرکت کی۔