رہائشی علاقے میں سی آئی اے سینٹر کی تعمیر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی)رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست پرانی انارکلی کے رہائشیوں نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کو غیر قانونی طور پرتعمیر کیاجا رہا ہے۔سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ رہائشی علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر پہلے بھی دہشتگردی کے حملے ہو چکے ہیں۔سی آئی اے سنٹر پر حملہ ہوا تو ملحقہ علاقوں کے رہائشی متاثر ہونگے۔علاقے میں آئی جی پنجاب آفس کی وجہ سے سے پہلے ہی رہائشی مشکلات کا شکار ہیں۔ عدالت شہریوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے کے احکامات صادر کرے۔