تحصیل جنڈ کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کردار ادا کریں
اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ )بانی و چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوہار بابائے پوٹھوہار ملک امریز حیدر کا دورہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے مختلف وفود سے ملاقاتیں یونین کونسل تھٹہ،گورنمنٹ سکول تھٹہ مدرسہ عمر فاروق بن خطاب کا دورہ ،منظور اعوان کے ڈیرے پر عمائدین علاقہ سے ملاقات اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی ہارون رمضان اعوان سے بھی ملاقات ، اپنے خطاب میں ملک امریز حیدر نے کہا کہ ضلعی حکومت اور پنجاب حکومت تحصیل جنڈ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے فنڈز مہیا کریں اراکین اسمبلی کردار ادا کریں،فتح جنگ، جنڈ ، کو ہا ٹ رو ڈ کو دورویہ کیا جائے ، آئے روز حادثات کی وجہ ے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ،رنگلی سے اور دکھنی سے نکلنے والی گیس لاہور اور کوہاٹ کو تو نصیب ہے لیکن اہل جنڈ کے مقدر میں یہ نعمت کیوں نہیں او جی ڈی سی میں تحصیل جنڈ کے بے روزگاروں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے یہ ان کا حق ہے ان کی قربانی سے رنگلی اور دکھنی کی زمینوں سے گیس نکل رہی ہے نہ ان کو جلانے کیلئے گیس دی گئی اور نہ ہی روزگار دیا جا رہا ہے یونین کونسل تھٹہ کومشینری کیلئے فنڈز مہیا نہیں کئے جا رہے ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھٹہ مسائل سے دوچار ہے ،سائنس لیبارٹری نہیں ،پینے کا صاف پانی میسر نہیں،سیکورٹی کے مسائل الگ ہیں ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے اس موقع پر ملک امریز حیدر اور ملک ہارون ،رمضان اعوان نے بوائز سکول تھٹہ میں سائنس لیبارٹری کے قیام کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اس موقع پر منظور اعوان ہیڈ ماسٹر ممتاز خان، ظل خان ،عارف خان اور دیگر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔