زبیر فاروق سبکدوش، نصر اﷲ رندھاوا امیر جماعت اسلامی اسلام آباد مقرر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے نظم کی عدم اطاعت اور جماعت اسلامی کے دستور کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زبیر فارو ق خان کی بنیادی رکنیت کو معطل کر تے ہو ئے انھیں امارت سے سبکدوش کر دیا ہے ، ان کی جگہ نصراللہ رندھا و اکو جماعت اسلامی اسلام آباد کا نیا امیر مقرر کیا ہے ، جنھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع کے اندر اپنی ذمہ داریوں کا حلف اُٹھا لیا، اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ، نائب امیر جاوید قصوری ، امیرجماعت اسلامی ضلع کوسارسجاد احمد عباسی ،امیر جماعت اسلامی راولپنڈی عارف شیرازی ،اُمیدور برا ئے قومی اسمبلی رضا احمد شاہ ، رضوان احمد خان ، عزیر حا مد ، امیر عثمان سمیت ارکین ضلعی مجلس شوریٰ ور ناظمین یو نین کو نسل کے علاوہ ارکین جماعت کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی ۔