جی ایٹ مرکزمیں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کراچی کمپنی کے سیکٹر جی ایٹ مرکزمیں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا حملہ آور فرار ہوگئے ناصر اسلم سکنہ کوٹی جاتلاں آزاد کشمیر جو وہاں اپنی دکان کرتا ہے منگل کو اپنی بہو کو بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر چھوڑنے آیا تھا جہاں سے وہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں گیا اور ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آگیا یہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا ڈکیتی کی واردات میں مذاحمت کا نتیجہ ہے ان دو سوالات پر پولیس تفتیش کررہی ہے جبکہ مقتول کی نعش پمس منتقل کردی گئی ۔