اسلحہ، منشیات برآمد، 13ملزمان گرفتار
رولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتارکرلیا تھانہ وارث خان پولیس نے خرم سے230گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے رانا عثمان
سے1050گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مباذر سے150گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے عابد سے200گرام چرس، ذیشان سے300گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے اسد سے10لیٹر کھلی شراب، امیر نواز سے8لیٹر کھلی شراب، تھانہ آر اے بازار پولیس نے پرویز سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ مری پولیس نے کاشف سے5لیٹر کھلی شراب، تھانہ روات پولیس نے ریحان سے پستول30بور معہ05روند، تھانہ RAبازار پولیس نے آوش سے کاربین 12بور جبکہ کرایہ دار آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے واحد اور احمد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔