راولپنڈی میں آن لائن ٹیکسی سروس کے نوجوان ڈرائیورکو قتل کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے سینٹر G . 13 میں تعلیم یافتہ ڈرائیورکے بعد راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کےعلاقے میں بھی آن لائن ٹیکسی سروس کانوجوان ڈرائیور قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے لیں نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے بتایا کہ22 سالہ سجاول امیر سکنہ بھکر نے رات گئے راولپنڈی میں دیوانہ خاص کے علاقے سے رائیڈ بک کی جب گاڑی لاکھوا کے قریب پہنچی تو سواریوں نے ڈاکو کا روپ دھار لیا اور گاڑی چھیننے کی کوشش کی اس دوران مذاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان سجاول امیر کو گولی ماردی اسے زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگیا مقتول سجاول کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جو میت لے کر بھکر روانہ ہوگئے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری اختر نے بتایاکہ مقدمہ گاڑی کے مالک کی موجودگی میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا پولیس مقتول کی رائیڈ اور کال کرنے والے کے فون کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے تاکہ تفتیش کی جاسکے ۔