چورری کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی ضمانت منظور
اسلام آباد ( جنرل رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ سید حیدر علی شاہ نے چورری کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا ، نسیم بی بی پر الزام تھا کہ وہ مدعیہ کے گھر پر ملازمہ تھی جس نے رہائش بھی اختیار کر رکھی تھی ، مدعیہ کے گھر سے قیمتی سامان چوری ہوا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی ۔ نسیم نے میاں احمد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں ضمانت دائر کر رکھی تھی ۔ فاضل عدالت نے 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض خاتون کی ضمانت منظور کر لی ۔