موجودہ ای ڈی پمس نے ہسپتال کی بہتری میں اپنا کرداراداکرنا شروع کر دیا ہے،ڈاکٹر اسفندیار
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز پمس ڈاکٹر اسفندیار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر امجد محمود نے کا چارج سنبھالتے ہی ہسپتال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار شروع کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مین کچن کے تفصیلی دورہ کے موقع پر کیا۔سپریڈنڈ نٹ کچن نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ای ڈی کا استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔سپرٹنڈنٹ کچن شیخ ندیم نے ایگزیکٹوڈائریکٹر کو کچن کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر ای ڈی نے انھیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ڈاکٹر اسفندیار خان،ڈاکٹر ارم نوید،ڈاکٹر انیزجلیل،ملک صداقت اعوان، نزیر قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔