ون ویلینگ ، پتنگ بازی ،تیزرفتاری ،منشیات فروشی اور اوورلوڈنگ ، درجنوں ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب پیٹرولنگ پولیس بحریہ ٹائون چوکی کی ٹیم نے ون ویلینگ ، پتنگ بازی ،تیزرفتاری ،منشیات فروشی اور اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی افضال احمد کی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی راولپنڈی افتخار احمد کی زیرنگرانی پنجاب پیٹرولنگ پولیس بحریہ ٹائون چوکی کے انچارج سب انسپکٹر یاسر علی نے اے ایس آئی طاہر الرحمان ،محسن خان اور غضنفر عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازوں ،ون ویلروں ،اوورلوڈنگ ،ریسنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سماج دشن عناصر کے خلاف 8مقدمات درج کئے اور درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔