تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے تعلیمی اداروں سمیت منشیات فروشی کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ سر قہ با لجبر ، ڈکیتی ، چوری، کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کے124 مقدما ت میں پولیس نے ملزمان سے 1کر وڑ20لا کھ21ہزار روپے کا چھینا گیا ما ل مسروقہ بر آمدکرلیا پولیس نے39منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف38مقدما ت درج کیے ان کے قبضہ سے9کلو44 گر ام چرس ،772گر ام ہیر وئن ، 2365بو تلیں شراب بر آمد کرلی، پولیس نے39مجرمان اشتہا ری گرفتار کیے،پولیس نے ڈکیتی ؍سرقہ بالجبر کے 5مقدمات میں13ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 10لاکھ 13ہزار روپے ،چوری کی وارداتوں میں 11مقدمات میں14ملزمان سے 11لاکھ58ہزار روپے برآمد کئے ۔گاڑی چوری و ٹمپر ڈگا ڑ یو ں 07مقدما ت میں7ملزمان کو گرفتار کر کے اس سے48لاکھ روپے مالیت کی7گاڑیاں برآمدکیں ،جبکہ موٹر سائیکل چوری کے5مقدمات میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4موٹر سائیکل مالیتی 1لاکھ 80ہزار روپے بھی برآمد کئے پولیس نے اسی ہفتہ کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والے 97موٹر سائیکل بھی برآمدکیئے ہیں،جن کی مالیت 48لاکھ 70ہزار روپے ہے ،مزید برآںپولیس نے اسی ہفتہ کے دوران161زیر تفتیش مقدما ت کی تفتیش مکمل کر تے ہوئے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ں کو بھجو ائے ، نا جا ئز اسلحہ رکھنے پر پولیس نے23ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف23 مقد ما ت درج کئے ، ملزمان سے تین کلاشنکو فیں ،17پسٹل اور 325روند بر آمد کئے،اسی طر ح وفا قی پولیس نے 2اندھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کر تے ہو ئے اس میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، وفا قی پولیس نے بھکا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران95بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ،جبکہ 156مشتبہ افراد کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، 11سرچ آ پر یشن کئے گئے ، جن میں53افراد کو تھا نو ں میں شفٹ کیا گیا اور ملزمان سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کیے گئے،جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی میں ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 498گر ام چرس ،350گر ام ہیر وئن ،27 1 گر ام آ ئس اور تین عدد نشہ آ ور گو لیا ں بر آمد کرلیں۔