اوپن یونیورسٹی کا 75فیصد نمبرز حاصل کرنیوالوں کیلئے سکالر شپ کا اعلان
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں 75فیصد نمبرز حاصل کرنے پر سکالر شپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے ٗمستحق طلبہ و طالبات کو سکالرشپ اسکیمزکے تحت مالی معاونت کے لیے17کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی گئی، میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج میں 75فیصد نمبرز حاصل کریں گے ٗ یونیورسٹی اُن کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔سمسٹر بہار 2017کے بیشتر پروگرامز کے نتائج کے اعلانات ہوچکے ہیں جن طلبہ نے سمسٹر میں 75فیصد نمبرز حاصل کئے ہوں وہ قریب ترین ریجنل آفیس یا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کو سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی خواہش ہے کہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں ٗ یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت اور داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے 9مختلف سکیمیںمتعارف کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ٗ ارن ٹو لرن اسکیم ٗ آئوٹ ریچ اسکالرشپس ٗ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ٗ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ٗ اسکالرشپ فارویمن ٗ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ٗ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں۔