حسب معمول اس ہفتے کیلئے کالم لکھ کر ادارتی بورڈ کو بھجوا چکا تھا جسکا عنوان غیر سیاسی باتیں تجویز کیا تھا لیکن پاکستان کی سیاسی فضاؤں میں پاکستانیوں کی سیاست نے اج کچھ ایسے رنگ جمائے کہ پنجابی زبان کے کچھ محاورے ایسے لگے کہ بڑے بوڑھوں نے یہ کہے ہی ایسے موقعوں کیلئے تھے لہٰذا موقع کی مناسبت سے جس طرح سینہ بہ سینہ اور قلم بہ قلم یہ محاورے سْنے اور پڑھے اسی طرح انھے واہ رقم کر رہا ہوں۔ اگر انکے پڑھنے والا ان سے کوئی مخصوص مقصد نکالتا ہے تو یہ اسکی اپنی ذہنی استعداد اور اسکی سوچ پر منحصر ہے۔ کسی نے کہا آج کے الیکشن پر تبصرہ کرو… کیا تبصرہ کرتا، جب یہ حقیقت ہو کہ کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو خود پتہ نہ ہو کہ وہ کس کا کھیل کھیل رہے ہیں تو ایک غیرجانبدار تجزیہ نگار کا تو یقیناً یہی جواب ہو گا کیا کہوں۔
نہ نیتی نہ قضا کیتی
جسطرح نعرے لگ رہے تھے یقیناً آپ کہہ رہے ہونگے
کاواں ٹولی اِکو بولی
لیکن میں کہونگا
بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ
جسطرح ووٹ پڑے آپ کہیں گے
لا دِتی لوئی فیر کی کرے گا کوئی
میرا جواب ہو گا
جنہاں نِکا اونھا تیکھا یا جنہاں لْچا اونھا اوچا
پارلیمنٹ کی بالادستی پر اگر آپ طنزاً یہ کہیں گے کہ
شیر ساریاں نوں کھاوے پر شیر نوں کوئی نہ کھاوے
تو میرا جواب ہو گا
رَبّ نیڑے کہ گھسْن
اتحادوں کی سیاست پر اگر آپ یہ کہیں
کہ جِتھے دی کھوتی اوتھے اَن کھلوتی
میرا جواب ہوگا
جہدی باندری اوہو ای نچاوے
اکثریت کی شکست پر اگر آپ یہ کہیں کہ
چوراں نوں پے گئے مور
تو راقم یہ کہے کہ
اجڑے باگاں دے گالہڑ پٹواری
ہارنے والوں کی تقریروں پر آپ اگر یہ کہیں
اَنھی اگے رونا تے اکھیاں دا کھونا
میرا جواب ہوگا
ویلے دی نماز کویلے دیاں ٹکراں
کسی کی جیت پر آپ اگر یہ کہیں گے
انہے ہتھ بٹیرا
میرا جواب ہو گا
اک تے بنوں سوہنی اوتوں سْتی اْٹھی
آج کچھ ایسے بھی اتحادی نظر آئے جن پر آپ کہیں گے
سدھی نہ بلائی میں لاڑے دی تائی
میرا جوب ہو گا
ڈھٹی نہ بھالی میں لاڑے دی سالی
حکومتی جیت کے دعوؤں پر آپ اگر یہ کہیں گے
ٹْر سکاں نہ تے فٹے منہ گوڈیاں دا
میرا جواب ہو گا
بنو ناتی توتی رہ گئی تے نک تے مکھی بہ گئی
اور حکومتی شکست پر آپ اگر یہ کہیں گے کہ
جِدے ٹگھے ماڑے اوہدے کرم وی ماڑے
تو اس خاکسار کا جواب ہو گا
جتھے پئی پْھٹ اوتھے پئی لْٹ
آخر میں ہارنے والوں کو اگر آپ یہ مشورہ دینا چاہیں کہ
پانی پئیے پْن کے تے مْرشد پھڑئیے چْن کے
تو انہیں بطور طالبعلم میرا مشورہ ہوگا کہ یاد رکھنا
نانی کھسم کیتا تے بْرا کیتا ، کر کے چھڈیا ہور وی بْرا کیتا
آخر میں اسکے سوا کیا کہوں کہ لگے رہو مْنا بھائی کہ ایسی ہی جمہوریت ہماری قسمت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38