برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے دفتر میں 'مشتبہ پیکٹ' موصول‘ جانچ کے بعد غیرمضر قرار
لندن (آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد یاسین کو ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہوا، تاہم پیکٹ وصول کرتے وقت وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔ دوسری جانب احتیاط کے پیش نظر پارلیمنٹ سے دو افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ نارمن شا بلڈنگز میں موصول ہونے والے مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر پولیس کو بلایا گیا اور علاقے کو بند کر کے تلاشی لی گئی جبکہ احتیاط کے پیش نظر ایک مرد اور ایک خاتون کو سینٹرل لندن کے اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان پارلیمنٹ کے مطابق پیکٹ کی جانچ کے بعد اسے غیر مضر قرار دے دیا گیا۔