لاہور: 50 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 3 کاریں، 8 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے رہائشی احمد کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ، ستوکتلہ میں رشید کے گھر سے 7 لاکھ، سبزہ زار میں اشفاق کے گھر سے 5 لاکھ، شیراکوٹ میں امجد کے گھر سے 4 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مزنگ میں عدیل اور اسکی فیملی سے 6 لاکھ، گلشن اقبال میں شوکت اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ، چوہنگ میں شہباز اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ، وحدت کالونی میں مجاہد اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 60 ہزار، فیکٹری ایریا میں محبوب اور اسکی فیملی سے ڈھائی لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، بادامی باغ میں محمود سے 5 لاکھ، سبزہ زار میں آصف سے ایک لاکھ اور موبائل فون، مصطفی آباد میں واجد خان سے 35 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے سبزہ زار، اچھرہ اور غازی آباد سے تین کاریں جبکہ ڈیفنس، باغبانپورہ، برکی، شیراکوٹ، جوہر ٹاؤن،کوٹ لکھپت، باغبانپورہ، شادمان سے 8 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔