مشیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کے سفیر یاو جنگ نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فنانشیل سیکٹر میں پاک چین تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں اصلاحات پر توجہ دی ہے۔ بجلی کی قلت پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی کا 6 فیصد گروتھ ریٹ حاصل کیا جائے۔ انہوں نے ملک کی معاشی ترقی میں چین کے تعاون کی تعریف کی۔ چینی سفیر نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کے باوجود ترقی کر رہی ہے۔