گرینڈ حیات ہوٹل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے گرینڈحیات ہوٹل کی تعمیرسے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔ عدالت نے سپریم کورٹ آفس کو درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ بروز منگل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گرینڈ حیات ہوٹل تعمیر سے متعلق درخواست پر اعتراضات کیخلاف ہاشوانی گروپ کی اپیل پر سماعت کی، درخواست کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایاگیا کہ گرینڈ حیات کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کااسکینڈل ہے،معاملہ عوامی نوعیت کاہے،سی ڈی اے نے 99سالہ لیز پرزمین دی ،ہوٹل کی زمین پرگرینڈ حیات نے اپارٹمنٹس بنالئے،،،عمران خان نے بھی گرینڈ حیات میں فلیٹ خرید رکھاہے،سی ڈی اے نے متعدد خلاف ورزیوں پر لیز منسوخ کردی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھیجا، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی گرینڈ حیات معاملے پرکمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی نے معاملے کو ریگولیٹ کرنے کی سفارش کی تھی، معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرالتواہے، عدالت نے رجسٹرار آفس کے عتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔