وفاقی حکومت کی کام کے مقام پر ہراساں کرنے کے ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کی ہدایت
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے کام کے مقام پر ہراساں کرنے کا ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے اور تمام وزارتوں‘ ڈویژنوں اور محکموں کو کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے۔ رپورٹ ہونے والے واقعات کی تحقیق کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔