پاکستان اور چیک ری پبلک کے درمیان مشاورت کا 8 واں دور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور چیک ری پبلک کے درمیان سالانہ مشاورت کا آٹھواں دور گزشتہ روز یہاں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا اور دفاع، سرمایہ کاری، سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے امکانات زیرغور آئے۔ چیک ری پبلک کے وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔