شنگھائی :آنکھیں اور جسم کے اعضاء عطیہ کرنے کیلئے 2017میں 47,000لوگوں نے رجسٹریشن کروائی
بیجنگ( نیٹ رپورٹ) سال 2017میں شنگھائی کے تقریباََ 47,737 لوگوں نے آنکھیں اور جسم کے دیگر حصوں کو عطیہ کرنے کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔ دوسری طرف ایک سال کے دوراندس ہزار لوگوں کے عطیہ کردہ جسمانی اعضاء آپریشن کے زریعے کامیابی سے مختلف لوگوں کو لگا ئیں گے۔ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائینہ کی جانب سے1982میں پہلی مرتبہ جسمانی اعضاء عطیات کرنے کے عمل کا آغاز کیا گیا۔ اس ضمن میں شہر کے چھ میڈیکل کالجز میں رجسٹریشن سنٹرز قائم کیئے گئے ہیں جبکہ آنکھوں کے کارنیا کے عطیات کے حوالے سے چار مختلف جگہوں پر رجسٹڑیشن سنٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔ شنگھائی میںآنکھوں اور جسمانی اعضاء کے عطیات کے حوالے سے بسا اوقات بہت ہی جذباتی اور حساس کہانیاں بھی سننے میں آتی ہیں۔ جس طرح سے چین میں سوسائٹی اعلی اخلاقی اقدار کی پیروی کر رہی ہے اور معاشرہ ایک مثبت انداز میں اخلاقی تہذیب کی جانب گامزن ہے امید کی جا رہی ہے معاشرے میں بہت سے لوگ اس طرح سے جسمانی اعضاء عطیات کرنے کی جانب راغب ہونگے تاکہ ان کے جسمانی اعضاء سے انکی وفات کے بعد معاشرے کے دیگر لوگ مستفید ہوسکیں۔