سندھ ہائی کورٹ میں ترمیمی یونیورسٹی بل2018کی منظوری
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں ترمیمی یونیورسٹی بل2018کی منظوری کو چیلنج کردیا گیا درخواست کی سماعت آج ہوگی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ترمیمی یونیورسٹی بل 2018 منظور ہونے کیخلاف درخواست دار کردی گئی درخواست پاسبان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بد نیتی کی بنیاد پر صوبہ کی 24 جامعات کو وزیر اعلی سندھ کے ماتحت کردیا گیا صوبہ کے شہری علاقوں میں تعلیم کے دراوزے بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جامعات کی خود مختاری چھین لی گئی سینڈیکیٹ کی 10 ماہ سے 8 نشستوں پر اب بیورو کریٹ تعینات ہونگے اور تعلیمی ماحول سیاسی گڑھ بن جائیگا۔
بل چیلنج