کراچی لیاری میں رینجرز پر حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار فواد حسین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ رینجر ز کی جوابی کا رروائی میں ایک دہشت گرد بھی ما را گیاجس کے قبضے سے اسلحہ کے علا وہ دستی بم آواں بم بر آمد ہو ئے رینجر ز ترجمان کے مطابق رینجر ز اہلکار معمول کے گشت پر تھے اس دوران فائر نگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا جوا بی کاروائی سے ہلا ک دہشت گرد کی شنا خت نہیں ہو سکی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بغدادی کے علی محمد محلہ میں کمیلہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا‘ حملے کے وقت رینجرز کے اہلکار گشت کرنے والی گاڑی میں چھاپہ مار کارروائی کیلئے موجود تھے۔ اچانک گھات لگا کر کئے گئے حملے میں رینجرز کے 50 ونگ کے 4 جوان فواد حسین‘ محمد بوٹا‘ سیف اللہ اور عبدالرب شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رینجرز کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
رینجرز اہلکار شہید