پاکستانی شہری کی 25 برس بعد بھارتی قید سے رہائی، وطن پہنچ گیا
لاہور (پی ایس آئی) پاکستانی شہری سراج محمد 25 سال بعد بھارتی قید سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ سراج محمد نے بتایا کہ 11 برس کی عمر میں سکول سے بھاگ کر مانسہرہ سے لاہور پہنچا تھا۔ کراچی جانا چاہتا تھا، غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارت پہنچ گیا۔ بھارت میں 3 برس تک بچوں کی جیل میں قید رہا۔ رہائی کے بعد 2005ء میں ممبئی ہی میں ایک مسلم گھرانے میں شادی کر لی۔ 2009ء میں بیوی بچوں کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی۔ بھارتی پولیس نے پاکستان بھیجنے کی بجائے ایک بار پھر جیل بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا میں خبریں آئیں تو انصار برنی ٹرسٹ کے ذریعے پاکستان نے مجھے مانگ لیا۔ بھارت نے مجھے وطن بھیج دیا، بیوی بچوں کو میرے ساتھ آنے کی اجازت نہیں دی۔ مجھے قانونی طریقے سے اپنی بیوی بچوں کے پاس بھارت بھیجا جائے۔
پاکستانی شہری/ واپس