آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی
لنڈ یکو تل(نا مہ نگار) وادی تیراہ میں آسمانی بجلی گرنے سے پاک افغان سرحد پر تعینات ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرئع کے مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات ایف سی کے اہلکار وحید خان اور نور گل اپنے پلاٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ گزشتہ رات تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے سپاہی وحید خان سکنہ مرادن کاٹلنگ جاں بحق جبکہ سپاہی نور گل شدید زخمی ہو گئے ،طبی امداد دینے کے لئے زخمی اہلکار کوپشاور منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والے اہلکار کی نعش اپنے آبائی گاوں پہنچا کر سپرد خاک کر دیا گیا ۔
وادی تیراہ/ آسمانی بجلی