’’وہ‘‘ چاہیں گے تو قومی اسمبلی میں بھی ’’امین‘‘ آجائیگا، حافظ حسین احمد
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ سینٹ میں تو "صادق" آگیااگر "وہ" چاہیں گے تو قومی اسمبلی میں بھی"امین" آئیگا،اس طرح"صادق و امین" کے حوالے سے آئینی تقاضا پوراہوگااللہ نہ کرے قومی اسمبلی میں دوبارہ کوئی"میر جعفر"آئے۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے حا فظ حسین احمدنے کہا "ایوان بالا" کو بجٹ پاس کرنے کا اختیارہوتا تو نہ صرف بلوچستان کے پی کے بلکہ سندھ کوبھی فائدہ ہوتا اگر سینٹ کاانتخاب براہ راست ہو تو "زر" اور "زردار" کا عمل و دخل نہیں رہے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا شہبازشریف کے صدر منتخب ہوجانے کے بعد "ن"لیگ اب مسلم لیگ"ش"بن چکی ہے اورلگتا ہے"شہباز" کے آنے کے بعد"نواز" جلد "پرواز" کریں گے ماضی کے"جان نثار" چوھدری نثار "فعال" ہوسکتے ہیںاس طرح شہباز اورنثار کی "پارٹنرشپ"اپنی مفاہمتی ومذاکراتی اننگز کا آغاز کرسکتی ہے۔
حافظ حسین احمد