سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ الیکشن کمیشن آج سماعت کرے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن سینٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر آج سماعت کرے گا۔ الیکشن کمشن نے ہارس ٹریڈنگ کے بیانات دینے پر 8 پارلیمنٹرینز کو آج طلب کرلیا جن میں عمران خان، مریم اورنگزیب، فاروق ستار، رضا ہارون، شہاب الدین، عظمیٰ بخاری اور خواجہ اظہار شامل ہیں۔ الیکشن کمشن پہلی بار سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمشن/ ہارس ٹریڈنگ