عمران خان اور پرویز خٹک سے سنجرانی‘ عبدالقدوس بزنجو کی ملاقاتیں
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ پر نومنتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگتی بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے چیئرمین سینٹ دن سوا بارہ بجے بنی گالہ پہنچے پر عمران خان نے چیئرمین سینٹ کو گلے لگا کر انہیں نئے منصب کی مبارکباد دی رات گئے چیئرمین سینٹ نے خیبر پختونخواہ ہائوس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے نومنتخب چیئرمین سینٹ کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء سرپرست اعلیٰ پاکستا ن سویٹ ہوم زمرد خان نے گذشتہ روز نومنتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملا قات کی اور انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آٹھواں چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ زمرد خان نے چیئرمین سینیٹ کو پاکستا ن سویٹ ہوم دورہ کی با قاعد ہ دعوت دی جس کو صادق سنجرانی نے قبول کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ پاکستان سو یٹ ہوم آئیں اور بچو ں سے ملاقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کر یں گے ۔
عمران/ سنجرانی