پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت بلاول بھٹو پر اعتماد کا مظہر ہے:وقار مہدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی میںکراچی کے نوجوانوں کی بڑھ چڑھ کر شمولیت پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا مظہر ہے۔یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ضلع کورنگی پی ایس 125اورپی ایس 124 میں لگائے گئے کیمپوں کے دورہ کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جنرل سیکریٹری اصغر آرائیں، سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ، سردار ذوالفقار اور وقاص شوکت بھی ہمراہ تھے۔کورنگی سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکین سے بڑی تعداد میں کیمپ میں آکر ممبرشپ حاصل کی۔وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ممبرشپ کیمپ میں عوام کا جم غفیر نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہی اصل تبدیلی ہے اور یہ اس حقیقت کی عکاس ہے کہ کراچی کے عوام خوف کی فضا سے باہر آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی کا یہ عمل2018میں ہونے والے الیکشن میں پی پی پی کے فتح کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام الیکشن میں آزادانہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے پیپلز پارٹی کو کامیاب کرینگے۔