حافظ نعیم سے یونیورسٹی اساتذہ کے وفد کی ملاقات
کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں یونیورسٹی اساتذہ کے وفد نے ملاقات کی اور یونیورسٹی ترمیمی بل کے خلاف تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری سیف الدین ایڈوکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔وفد نے بتایا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کی آڑ میں من پسند ترامیم کر کے سندھ بھر کے جامعات کی خود مختارحیثیت کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ، جامعات کی خود مختاری کا خاتمہ دراصل تعلیم و تحقیق اور اظہار رائے پر قد غن ہے ،جامعات کے مقتدر اداروں میں ً طلباء اور کالج اساتذہ وپرنسپلز کی نمائندگی کا خاتمہ کرکے بیوروکریٹس کو اس میں شامل کرنے سنڈیکیٹ اور دیگر اداروں کو حکومت کو تابع کرنے اور ان کے من پسند فیصلوں کو مسلط کرنے کی سازش ہے ۔