کے ڈی اے‘ کے ایم سی اور میونسپل کارپوریشنز مالی بحران پر قابو پانے میں ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی‘ کے ڈی اے اور6 میونسپل کارپورشینیں مالی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئیں جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے۔ تمام بلدیاتی اور شہری ادارے ٹیکسوں کی ریکوری میں ناکام ہوگئے۔ میونسپل کارپوریشن ٹریڈ لائسنس بنانے میں سنجیدہ نہیں۔ کک بیک کے عوض انہوں نے ٹریڈ لائسنس بنانے والوں کو ریلیف دیدیا۔ کے ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔