صادق سنجرانی کی فتح بلوچستان کی کامیابی ہے‘ پرنس محی الدین بلوچ
`
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی کامیابی بلوچستان کی کامیابی ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستان کیلئے بلوچستان لازمی ہے یہ بات سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے بلوچ ہائوس میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان کی لوٹ کھسوٹ کرتے آرہے ہیں چیئرمین سینیٹ پر اب یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کی عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کریں انہوں نے کہا ہم اس موقع پر صادق سنجرانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ ملک بھر میں صادق سنجرانی کی فتح پر خوشی منائی جارہی ہے اور بلوچستان کے عوام بھی خوش ہیں انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے اور بلوچستان کے عوام ان سے خاصی امید رکھتے ہیں۔