مختلف حادثات میں 2بچوںسمیت5 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں دوبچوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران سر پر ہتھوڑا گرنے سے ایک مزدور32 سالہ بسم اللہ ولد محمد رمضان ہلاک ہوگیا جبکہ گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان25 سالہ مہرابراہیم ولد ریاض ہلاک ہوگیا۔ جیل روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 17سالہ نوجوان ہلاک اور سپارکو روڈ پر ٹرالر نے دو بچوں کو کچل دیا جن میں 12سالہ شمشاد خان اور4سالہ مدثر خان شامل ہیں۔