پرانا گولیمار سڑک ایک سال تعمیر نہ ہو سکی احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ شہریوں حتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اہلیان پرانا گولیمار نے ایک سال قبل سیوریج لائن ڈالنے کے نام پر سڑک کھود دی گئی مین منگھوپیر روڈ کی مرمت نہ کرنے پر جمعرات 15 مارچ سے منگھوپیر روڈ ریکسر بس اسٹاف کے قریب احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرین کے مطابق ایک سال قبل کے فور پروجیکٹ کے سلسلے میں شاہ لطیف بھٹائی لائبریری سے لو لائن برج تک ایک فرلانگ طویل سڑک بند کردی گئی۔ پائپ لائن کی تنصیب کے باوجود بلدیہ غربی اور واٹر بورڈ کے احکام اس ایک فرلانگ سڑک کی تعمیر نہ کرسکے۔دو رویہ سڑک کی ایک اینڈ بند ہونے سے دن رات اس گنجان آباد علاقے میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے اس کے ساتھ مٹی اور گرد اڑنے کی وجہ سے علاقے میں سانس اور سینے کے امراض نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔ اہلیان گولیمار کے مطابق طاقتور ہائینڈرنٹ مافیا سڑک کی مرمت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور واٹر بورڈ کے اہل کار بھی علاقے میں پانی کی چوری میں مافیا کا ساتھ دے رہے ہیں‘ اہل محلہ کے مطابق سڑک کی مرمت جب تک شروع نہیں کی جاتی دھرنا کاسلسلہ جاری رہے گا۔