نائن زیرو چھاپے کی جوڈیشل انکوائری، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزختم ہونے چاہئیں: عاصمہ جہانگیر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ نائن زیرو چھاپے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔ اس سے پتہ چل جائے گا کہ کون سچا ہے کون جھوٹا ہے۔ قوم کو اس طرح کے حقائق کا علم ہونا چاہئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جو سیاسی جماعت نائن زیرو پر چھاپے پر مسرت کا اظہار کررہی ہے وہ خوش نہ ہوں یہ وقت ان پر بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ جیسے قانون بنیں گے تو ایسے ہی چھاپے پڑیں گے۔ دہشت گردوں کو پکڑنا غلط نہیں مگر چھاپے سے پہلے مجسٹریٹ سے اجازت لینی چاہئے۔
عاصمہ جہانگیر