نئے بینچز کے قیام پر غور کیلئے ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاوس کا اجلاس آج ہو گا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے نئے بنچز کے قیام سے متعلق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور و خوض کرنے کیلئے ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاﺅس کا ہنگامی اجلاس آج مورخہ 14 مارچ منعقد منعقد ہو گا۔ اجلاس ساڑھے دس بجے بار کے کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پانچ شہروں میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے علاقائی بنچوں کے اعلان کو ہائی کورٹ بار متفقہ قرارداد کے ذریعے پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔