جرمنی: جوہری بجلی گھروں کے خلاف مظاہرہ‘ 50 ہزار افراد نے 45 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی

14 مارچ 2011
برلن (آن لائن) جرمنی میں ہزاروں افراد نے جرمن حکومت کی نیوکلیئر پاور پالیسی اور جوہری بجلی گھروں کے خلاف احتجاج کیا اور پینتالیس کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔ جرمنی کے شہر نیکار ویسٹ ہم سے اسسٹ گارٹ تک بنائی گئی انسانی زنجیر میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جرمن حکومت نیوکلیئر پاور پالیسی پر نظرثانی کرے اور جاپانی نیوکلیئر پلانٹ دھماکے جیسا خطرہ جرمنی میں بھی موجود ہے۔