کابل +برسلز(نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں جھڑپوں اور بم دھماکوں میں 2 نیٹو فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر اقوام متحدہ اور مقامی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 2007ءسے لے کر اب تک پرتشدد واقعات میں 9 ہزار شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتایا جاتا ہے جھڑپوں میں نیٹو فوجی ہلاک ہوئے۔ ان کی قومیت نہیں بتائی گئی تاہم قندھار میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے سبب 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثناءسیکرٹری جنرل نیٹو فوگ راسموسین نے برسلز میں کانفرنس کے دوران کہا افغانستان کے حوالے سے روس اور نیٹو کا تعاون مثبت ہے۔ روس نے لزبن سمجھوتے کے تحت افغانستان میں لاجسٹک راہداری دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024