نیویارک (نمائندہ خصوصی) دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کو سفارتکار قرار دلوانے میں امریکہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی اہلکار نے دو پاکستانیوں کو قتل کیا جس کے باعث اسے سفارتکار قرار دلوانے کی امریکی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہی ہیں۔ اخبار کے مطابق ریمنڈ سی آئی اے کیلئے کام کر رہا تھا اور وہ کالعدم لشکر طیبہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہا تھا کیونکہ امریکہ اسے خطرہ سمجھتا ہے۔ اور یہ بھی سمجھتا ہے کہ کالعدم تنظیم امریکہ‘ یورپ اور افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا عزم رکھتی ہے۔ پاکستان میں سابق امریکی سفیر وینڈی چیمبرلین کے مطابق خطے میں استحکام کیلئے امریکہ اور پاکستان کا تعلق بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کوئی پسند کرے یا نہ کرے لیکن پاکستان امریکہ کی لائف لائن ہے۔
نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز