ایلیٹ فورس کے 50 اہلکار وی وی آئی پی ڈیوٹی کیلئے غیر موزوں قرار

14 مارچ 2011
لاہور ( نمائندہ خصوصی + ریڈیو نیوز) پنجاب میں ایلیٹ فورس کی سکریننگ کے بعد 50 اہلکاروںکو وی وی آئی پی ڈیوٹی کیلئے غیرموزوں قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں جلد ہی لائن حاضر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس کی سکریننگ کا فیصلہ سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق غیر موزوں قرار دئیے جانےوالے14 اہلکاروں کا تعلق گوجرانوالہ‘ 5 منڈی بہاﺅ الدین‘ 3 شیخوپورہ‘ 19کا راولپنڈی سے ہے۔ ان اہلکاروں کو وی وی آئی پیز کی سکیورٹی سے ہٹا کر پولیس لائن بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ایلیٹ اہلکار /غیرموزوں