لاہور (طیبہ ضیائ) نیویارک سے آئے ہوئے کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر شہباز شریف کو عشائیہ دیا جس میں میڈیا سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اداروں کو مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کی جو بات کی وہ غلط نہیں تھی۔ ملک میں کوئی آفت آتی ہے تو فوج اپنا قانونی اور آئینی کردار ادا کرتی ہے‘ آئی ایس آئی بہت موثر ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی ہے ان کو تعلیم اور روزگار دے کر اپنی طاقت بنا سکتے ہیں ورنہ یہ دہشت گردی کی نذر ہو سکتے ہیں۔ میں مارشل لاءکے سخت خلاف ہوں‘ مارشل لاء اور فوج کا کردار الگ باتیں ہیں۔ میں نے فوج کے آئینی کردار کی بات کی۔ 10 سال میں صرف ایک دہشت گرد پکڑا گیا صرف مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا‘ میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے کہ وہ اشتعال انگیزی پر قابو پانے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں روز آخرت میں دو کام خدا کے حضور پیش کروں گا ان میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور دانش سکول شامل ہیں۔
لاہور (خبرنگار خصوصی) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے اور اس کے خلاف ہم اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو کچھ بھی انسانی بس میں ہے کیا جا رہا ہے‘ اس مقصد کے لئے صوبے میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جسے ہرممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں‘ غربت دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بڑی وجہ ہے اور حکومت پنجاب صوبے سے غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور پسماندہ علاقوں میں معاشی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے جامع پروگرام پرعمل پیرا ہے۔ وہ ایوان وزیراعلی میں پنجاب سکیورٹی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کا خاتمہ کئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں بھی اصلاحات بے حد ضروری ہیں تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے اور اس کی ر وشنی میں متعلقہ محکموں سے اس نظام میں اصلاحات کے لئے مشاورت کرے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی میں افسران و اہلکاروں کا عرصہ تعیناتی مقرر کیا جائے اور محکمے میں افسران کی پوسٹنگ کو فیلڈ پوسٹنگ قراردینے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی مشتاق سکھیرا کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کو جامع قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امن و امان سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ علم کی طاقت بندوق کی گولی سے بھی زیادہ ہے‘ دانش سکولوں سے جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں ویٹرنری یونیورسٹی اور صوبے میں چار نئے میڈیکل کالج قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ بہاولپور میں ایک نیا ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف