میرانشاہ + وانا (ریڈیو مانیٹرنگ + نیوز ایجنسیاں) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 3 ڈرون حملوں کے دوران 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے 10منٹ میں پہلی گاڑی پر دو اور دوسری پر چار میزائل فائر کئے جس سے دونوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک پر بھی ڈرون نے میزائل حملہ کیا تاہم اس میں سوار افراد بھاگ گئے جبکہ دوسرے میزائل سے گاڑی تباہ ہو گئی۔
میزائل حملے
میزائل حملے