انٹرنیشنل ٹوور ڈی سائیکل ریس کے شرکا آج چھٹا مرحلہ طے کرکے بہاولپور سےملتان پہنچ گئے ہیں۔
ریس میں بہاولپورسے ملتان نوے کلومیٹر کا فاصلہ واپڈا کے صابر حسین نےدو گھنٹے چھتیس منٹ اور چونتیس سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی ۔ سندھ کے محمد آصف دوئم رہے جنہوں نے یہ فآصلہ دو گھنٹے چھتیس منٹ اور چوالیس سیکنڈ میں طے کیا جبکہ تیسری پوزیشن واپڈا کے محمد ابراہیم نے حاصل کی ۔انٹرنیشنل ٹوورڈی ریس کے شرکا کل ساتویں مرحلہ میں ملتان سے ساہیوال کے لیے روانہ ہونگے ۔ سائیکل ریس کے شرکا نے کراچی سے ایبٹ آباد تک کُل گیارہ مراحل طے کرنا ہیں ۔ انٹرنیشنل ٹور ڈی سائیکل ریس کے شرکا کا ملتان پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ نے استقبال کیا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیئے ۔