گزشتہ سال سیلاب کے دوران با اثر افراد کی جانب سے بند اور پُشتے توڑنے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دیئے گئےفلڈ کمیشن نےمتاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کردیا ہے۔
فلڈ کمیشن نے سندھ کےضلع کشمور میں توڑی بند سمیت دیگرعلاقوں کا دورہ کیا، یہ کمیشن کل بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا جبکہ سولہ مارچ کو دوبارہ سندھ کے اضلاع ٹھٹہ اور سجاول کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔
فلڈ کمیشن سترہ مارچ سے صوبہ پنجاب کا دورہ شروع کرے گا اور رحیم یار خان ، راجن پور ، تونسہ شریف،کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں سیلاب کے دوران با اثر افراد کی جانب سے مبینہ طور پر بند اور پُشتے توڑنے کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرکے عدالت میں پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران خصوصی فلڈ کمیشن تشکیل دیا تھا جو معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔