پنجاب بھرمیں آیوڈین کےبغیرنمک کی فروخت روکنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیورفوڈ رولز بل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

14 مارچ 2011 (17:06)
اس بات کا اعلان ڈاکٹرسعید الہیٰ نےلاہور کےمقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آیوڈین کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور اس کی غذا میں شمولیت کے فوائد سے عوام کو آگاہ کرنے میں میڈیا کواہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر سعید الہیٰ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح محکمہ صحت ہے یہی وجہ ہے کہ دیگرصوبوں کی نسبت صوبہ پنجاب میں نوے فیصد جبکہ باقی صوبوں میں چالیس یا پچاس فیصد تک آیوڈین ملا نمک دستیاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ کےبعد پاکستان دنیا کا دوسرا بڑاملک ہےجہاں نمک کے ذخائرموجود ہیں