سندھ اسمبلی نے چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس کے دوران ریمارکس پر تحریک استحقاق ہاؤس کمیٹی کے سپرد کردی ۔

14 مارچ 2011 (16:53)
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار احمد کھوڑو کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں جاپان میں حالیہ زلزلے اور سونامی سے ہزاروں افراد کی ہلاکتوں پر دو منٹ کی خااموشی اختیار کی گئی جبکہ جاپانی قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک قرار داد پیش کی گئی جو منطور کرلی گئی اجلاس مین وقفہ سوالت کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ظفر لغاری نے تحریک استحقاق پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس مین جو الفاظ ادا کیے اس سے سندھ کے عوام کے جزبات مجروع ہوئے چوہدری نثار نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی تزلیل کی ہے انہون نے سندھی تہزیب اور ثقافت پر حملہ کیا ہے اس تحریک پر اسپیکر اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے تحریک استحقاق ہاوس کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی اجلاس مین سلیم خورشید کھوکھر نے شہباز بھٹی کا نام نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے کی قرار داد بھی پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا