افغانستان کےصوبے قندوزمیں فوج کے ایک سینٹرمیں خودکش حملے میں تینتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں فوجی بھرتیوں کے سینٹر میں خودکش حملہ ہوا۔ترجمان محبوب اللہ سعیدی نے حملے میں تینتیس افراد کی ہلاکت جبکہ بیالیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔