مسلم لیگ نون کےرہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ افواج کا قومی سلامتی اور دفاعی امور تک محدود رہنا ہی ملکی مفاد میں ہے۔

14 مارچ 2011 (16:08)
مسلم لیگ نون کےرہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ افواج کا قومی سلامتی اور دفاعی امور تک محدود رہنا ہی ملکی مفاد میں ہے۔
خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاقتور ہمسایوں کی موجودگی میں مضبوط اور پروفیشنل افواج پاکستان کی ضرورت ہے، اس لیے فوج کو دفاعی امور تک محدود رہنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی بھر حاکم جرنیلوں نے پاکستانی ریاست اور مسلح افواج کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ فوج کی حکمرانی نے ہر بار قوم اور فوج میں فاصلے بڑھا کر دشمن کا کام آسان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کے لیے مختص شدہ بجٹ کے حجم اور استعمال کا جائزہ لینا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے فوج کی نہیں۔ افواج کا طریقہ کار اور اس کے بجٹ کے استعمال کو تنقید سے ماوار نہیں قرار دیا جاسکتا۔