کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے

14 مارچ 2011 (15:57)
ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کے سلسلے میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان میچ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ زمبابوے کے کپتان چگمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زمبابوے کومہنگا پڑگیا۔ میچ کے آغاز سے ہی زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور صرف پانچ کے مجموعی سکورپر یکے بعد دیگے زمبابوے کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیلر چار رنز بناکر عبدالرزاق کا شکار بنے ان کا کیچ کامران اکمل نے پکڑا جبکہ ریگس بغیر کوئی رنز بنائے عمرگل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ تیرہ اور چوتھی تینتالیس رنز پر گرگئی۔پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں شعیب اختر کی جگہ وہاب ریاض اور عمر اکمل کی جگہ اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔